ڈیجیٹلائزیشن کیلئے کمیٹی تشکیل، وزیر آئی ٹی چیئرپرسن مقرر

ڈیجیٹلائزیشن کیلئے کمیٹی تشکیل، وزیر آئی ٹی چیئرپرسن مقرر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، تحریک انصاف کے دور حکومت کی ڈیجیٹل کمیٹی کی سربراہ تانیہ ادرس نئی کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمیٹی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئے ، احکامات کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ کمیٹی کی چیئرپرسن، ممبران میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کیپٹن (ر) محمود، ڈاکٹر سہیل منیر، سلمان احمد، محمد علی رضا شامل ہوں گے ، کمیٹی کسی کو بھی بطور ممبر شامل کر سکتی ہے ، کمیٹی پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کے حوالے سے سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم کو بھجوائے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں