وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4بجے طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج شام 4بجے طلب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اورسعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان ، اس موقع پر طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، جبکہ وزیر خزانہ کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف حکام سے اپنی ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں