33مقدمات کا سامنا

33مقدمات کا سامنا

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیل بارے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے پر درخواست نمٹا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33 مقدمات درج کر رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کیخلاف لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک ، اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں ایک مقدمہ درج ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں