پی سی ایس میں شفافیت لائی جائے

پی سی ایس میں شفافیت لائی جائے

پشاور (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے چیئرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم نے ملاقات کی اور ادارے کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی، رپورٹ کے مطابق کمیشن نے 2023 میں ایک مقابلے کا امتحان منعقد کرایا جس میں 1902 امیدواروں نے حصہ لیا۔

صوبائی کمیشن نے 2023 میں مختلف صوبائی محکموں میں بھرتیوں کیلئے 107 قابلیت کے ٹیسٹ کرائے جس میں 1 لاکھ 41 ہزار 473 امیدواروں نے حصہ لیا۔ گورنر نے کمیشن کو بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی سلیکشن میں مزید شفافیت لانے کی ہدایت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں