جعلی حکومت نہیں مانتے ، خود ہٹ جائے ورنہ ہٹا دینگے :حافظ نعیم

 جعلی حکومت نہیں مانتے ، خود ہٹ جائے ورنہ ہٹا دینگے :حافظ نعیم

لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نعیم الرحمن نے کہا ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی جعلی حکومت کو نہیں مانتے ، فارم 47والے خود ہٹ جائیں ورنہ جماعت اسلامی انہیں ہٹائے گی۔

منصورہ میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں،جماعت اسلامی اصولوں کی بنیاد پر سب سے بات کرنے اور ڈائیلاگ کے اہتمام کے لیے تیار ہے ،ملک عوام اور فوج کے آمنے سامنے آنے اور اداروں کی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے ، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ،قومی انتخابات میں دھاندلی کے مسئلہ پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں