ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ شروع کرنیکی منظوری

ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ شروع کرنیکی منظوری

اسلام آباد(دنیا نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کی تجویز اور پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی، میک کینسی اینڈ کمپنی کی مکمل اور حتمی تجویز کمیٹی میں پیش کی گئی۔

 چیئرمین ایف بی آر، سی ای او کار انداز نے اجلاس میں شرکت کی، ایف بی آر کے آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت اور ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی و شفافیت بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ملک کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے پر زور دیا اور نجی شعبے و تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے اہم قومی منصوبے کیلئے اعلیٰ معیار کی مشاورتی خدمات کا انتخاب یقینی بنانے پر زور دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں