گریڈ 22میں ترقیاں، وزیراعظم کی ہائی پاوربورڈ اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل کرنیکی ہدایت

گریڈ 22میں ترقیاں، وزیراعظم  کی ہائی پاوربورڈ اجلاس کیلئے  تیاریاں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) ڈیڑھ درجن سے زائد افسروں کوگریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ گریڈ21سے 22 کے لیے 18سے زائد اسامیوں پرترقی کاجائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ترقی دینے پرغور ہو گا، سیکرٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس ترقی کیلئے پیش ہوگا، سیکرٹری پاورڈویژن راشد محمود کو ترقی ملنے کاامکان ہے ۔ سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود ، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاء الرحمان، پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر،عامر ذوالفقارخان ، احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو گریڈ22 میں ترقی دینے کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں