ڈاکوؤ ں کی گھروں میں گھس کر شہریوں سے لوٹ مار

ڈاکوؤ ں کی گھروں میں گھس کر شہریوں سے لوٹ مار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات ،موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی میں ندیم کی فیملی سے چھ لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیا،اسلام پورہ میں ہارون کی فیملی سے چار لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیا،گارڈن ٹاؤن میں ماجد کی فیملی سے چار لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیا،غازی آباد میں بابر کی فیملی سے تین لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیا،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مرتضی ٰکی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر اشیا،نولکھا میں اختر سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی ،موبائل اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین لی گئیں۔ فیصل ٹاؤن میں شاہ زیب سے 50ہزار مالیت کی نقدی ،موبائل اور دیگر اشیا،ہڈیارہ میں غفار سے پندرہ ہزار مالیت کی نقدی ،موبائل فون اور دیگر اشیا،ہنجروال میں مشتاق کی فیملی سے دس ہزار مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔وحدت کالونی میں نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں احسن قیوم مغل کی گاڑی سے بیٹری چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ ٹاؤن شپ سے افضل کی گاڑی جبکہ وحدت کالونی سے اجمل ، نولکھا سے عظیم ، ستو کتلہ سے ندیم ، بادامی باغ سے جواد ، شمالی چھاؤنی سے بلال ، لوئرمال سے فہیم اور کاہنہ سے یاسر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں