امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا  کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی (سٹاف رپورٹر) نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ لاہور میں اپنی حلف برداری کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، دیگر ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا، ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر، میدان میں آیا حافظ کا لشکر، اللہ اکبر، ہم سب دیوانے حافظ کے ، ہم دست و بازو حافظ کے ،حافظ حافظ اور تیز ہوتیز، جدو جہد تیز ہو،کے پر جوش نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس سلسلے میں شارع فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی آمد کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں