پی ٹی آئی نتائج قبول کر لے یا انتظار کرے : تھنک ٹینک

پی ٹی آئی نتائج قبول کر لے یا انتظار کرے : تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس دو راستے ہیں، ایک یہ ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں جو ہوا ہے اس کے نتائج کو قبول کرلے ،5 سال انتظار کرے ، دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ ایشوز کو چیلنج کریں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’ میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا اگر ملک چلانا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ درمیانہ راستہ تلاش کرے ، کچھ دے اور کچھ لے والی پالیسی اپنائے ۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا جمہوری ملکوں اور معاشروں میں اپوزیشن ایشوز پر احتجاج کرکے حکومت پر پریشر بڑھاتی ہے ،پی ٹی آئی ا حتجاج سے حکومت پر پریشر نہیں ڈال سکے گی کیونکہ ان کے رہنما خود کشمکش سے دوچار ہیں،ان کے آپس میں اختلاف کی وجہ سے جماعت کمزور ہوتی جارہی ہے ،تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک چلائی ہے ، ابھی تو یہ ابتدا ہے ، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ تحریک ناکام ہو جائے گی، الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما جو سوالات اٹھا رہے ہیں اگر وہ اسی طریقے سے اٹھاتے رہیں تو دنیا میں تاثر مثبت نہیں جائے گا،تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری معاشروں کا حسن ہے اگر احتجاج پر امن ہو تو کسی کو نہیں روکا جاسکتا،پی ٹی آئی کو اپنے مسائل کا حل احتجاج میں نظر آرہا ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے ،حکومت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں