زوہاب خان اور وانیہ ملک کا نکاح،تصاویر اور ویڈیوزوائرل

زوہاب خان اور وانیہ ملک کا نکاح،تصاویر اور ویڈیوزوائرل

کراچی(شوبز ڈیسک) نوجوان اداکار زوہاب خان نے اداکارہ اورٹک ٹاکر وانیہ ملک کے ساتھ نکاح کرلیا۔۔

، دونوں کے نکاح کی تقریب فیملی کے ہمراہ کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی ، دونوں اپنے اس خاص دن میں آف وائٹ کے جوڑے میں ملبوس تھے ۔ اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ دسمبر 2023 میں زوہاب خان نے یوٹیوب چینل کے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی3ماہ میں ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ زوہاب خان کا تعلق کراچی سے ہے ، اُنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ٹک ٹاکروانیہ ندیم کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دُنیا میں آئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں