فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی،انٹرنیٹ سروس متاثر

 فائبرآپٹیکل کیبل کٹ  گئی،انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کوملانے والی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کے قریب پانچ کٹ لگے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبل کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

 پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوئی ہے ، پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں