اسلا م آبادپولیس کو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا اختیار مل گیا

اسلا م آبادپولیس کو نان کسٹم پیڈ  گاڑیاں پکڑنے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)اسلام آبادپولیس کو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ۔

 اسلام آبادپولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیاگیا۔رینجرز،کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات ہیں۔ وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادپولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں