غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوان بھارتی جیلوں سے رہا

غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی  نوجوان بھارتی جیلوں سے رہا

اسلام آباد (این این آئی)غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کے مطابق بھارت میں قید 2پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا 2022 میں غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوانوں عباد حسن اور زاہد عباس کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں