ججزخط:سوموٹوکیس میں فریق بننے کی 9درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر

ججزخط:سوموٹوکیس میں فریق بننے کی 9درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججزکے خط کے معاملہ پر سوموٹو کیس میں فریق بننے کی 9 درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

تمام درخواستیں 30 اپریل کو مرکزی کیس کیساتھ دن ساڑھے گیارہ بجے سنی جائیں گی، کاز لسٹ جاری کردی گئی،پاکستان بار کے نمائندوں اور شہباز کھوسہ،اسلام آباد ہائیکورٹ اورسندھ ہائیکورٹ بار،بلوچستان کی وکلا تنظیموں اور میاں داود ایڈووکیٹ کی درخواست بھی مقررکردی گئی ،درخواستوں میں معاملے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں