اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ (دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں)سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمودخان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آرنمبر 43 ، سال 2024 میں وارنٹ جاری کیے ہیں۔محمود خان اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھرپرچھاپہ مارا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے محمود خان کے کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ محمود اچکزئی کے گھرپرچھاپے کے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کو کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں