سیالکوٹ:وکیل رہنما کے قتل کا ملزم آ ذر بائیجان سے گرفتار

 سیالکوٹ:وکیل رہنما کے قتل  کا ملزم آ ذر بائیجان سے گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم بیرون ملک آذربائیجان (باکو) سے گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزم اشتہاری ذیشان نواز نے 2019 میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر ایڈووکیٹ ساجد محمود دھدرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا.ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر ملزم کے ریڈوارنٹ جاری ہوئے اور سپیشل ٹیم کی مدد سے ملزم ذیشان نواز کو باکو سے گرفتار کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں