اووربلنگ پر کارروائی کا خوف ،لیسکو افسران 17روز سے غیر حاضر

اووربلنگ پر کارروائی کا خوف ،لیسکو افسران 17روز سے غیر حاضر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)اوور بلنگ کے معاملے پر لیسکو افسروں اور عملے کی غیر اعلانیہ ہڑتال جاری ہے ،ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باعث لیسکو دفاتر میں خوف و ہراس پھیلا ہواہے اور دفاتر میں کام بند ہے۔۔۔

 جبکہ ایف آئی اے کے چھاپوں کے ڈر سے لیسکو کے کئی دفاتر خالی پڑے ہیں ، افسر اور عملہ غائب ہونے سے نیو کنکشنز، میٹرز کی تبدیلی سمیت دیگر کام التوا کا شکار ہیں ،بتایاگیاہے کہ 17 روز سے لیسکو افسر دفاتر میں ہی نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق افسر وں اور عملے کے نہ آنے کے باعث بلنگ میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے لیسکو کا عملہ بھی حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہو جاتا ہے ۔ ایس ایز، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز ،لائن سپرنٹنڈنٹ اور میٹر انسپکٹرز نے دفاتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا،افسروں اور عملے کے دفاتر میں نہ ہونے سے صارفین بھی رک گئے ،صارفین بل اور بجلی ٹھیک کروانے کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں