خصوصی تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی

خصوصی تعلیمی اداروں میں  موبائل فون کے استعمال پرپابندی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور نے پابندی کے حوالے سے تمام سربراہوں کو مراسلہ بھجوادیا۔پابندی کیخلاف موبائل فون استعمال کرنے والے سربراہوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف اساتذہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال پرپابندی سے بچوں کیلئے آن لائن ایپ سے تعلیم کا حصول مشکل ہوگیا۔خصوصی طلبا ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں