فیصل آباد:گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ،باپ بیٹی زخمی

فیصل آباد:گھر میں آگ لگنے سے 3  بچے جھلس کر جاں بحق ،باپ بیٹی زخمی

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔گٹ والا میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کی امبر، 6 سالہ ایمن اور 8 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

 واقعہ میں باپ بیٹی زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں