سبزہ زار میں دن دہاڑے ساڑھے 26لاکھ کاڈاکہ

سبزہ زار میں دن دہاڑے ساڑھے 26لاکھ کاڈاکہ

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں دن دہاڑے شہری کے گھر میں 26لاکھ 50ہزار کاڈاکہ ڈالاگیا ، بتایاگیاہے کہ ایک ڈاکوشہری ایاز احمد کے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود ایاز کے والد کو یرغمال بنا لیا، ڈاکوگن پوائنٹ پر 26لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگیا، پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ادھرغازی آباد میں جنید کی فیملی سے پانچ لاکھ کی نقدی ،زیورات ، موبائل فون ،اقبال ٹاؤن میں راشد کی فیملی سے چار لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل فون ،لٹن روڈ میں جمال کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل فون ،فیصل ٹاؤن میں نجم کی فیملی سے دو لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل فون،مغل پورہ میں صدیق کی فیملی سے ایک لاکھ نقدی ،زیورات اور موبائل فون،نصیر آباد میں فیاض سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں تاثیر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون،شادباغ میں موبائل شاپ پر دو ڈاکو دکاندار سمیت گاہکوں سے 2لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری گیٹ میں افضال سے ایک لاکھ اور موبائل فون،ستوکتلہ میں نواز سے پچاس ہزارنقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔شاہدرہ میں گاڑی جبکہ جوہر ٹاؤن ،وحدت کالونی ،گرین ٹاؤن ،شادمان اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں