عالمی یوم مزدور آج ، ملک بھر میں عام تعطیل

 عالمی یوم مزدور آج ، ملک بھر میں عام تعطیل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، نامہ نگار ،خصوصی نامہ نگار ، اے پی پی ) دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور آج منایا جائیگا ۔

ملک میں آج عام تعطیل ہے ،تمام مالیاتی ادارے ،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے  اس دن کے منانے کا  مقصد مزدور طبقہ کیساتھ اظہار یکجہتی،ان کے مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے ،عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے شہدا کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں سرکاری ، نجی اور غیرسرکاری اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات،سیمینارز، ریلیوں ، جلسے ، جلوس اور واک کا اہتمام کیا جائیگا ۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ آئیے عہد کریں کہ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لئے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے ۔ محنت کشوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم مزدور پر جاری پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو رزق حلال کے حصول کی خاطر دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے کیلئے خون پسینہ بہاتے ہیں ، مسلم لیگ ن اپنے منشور کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں