بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے یا نہیں ؟ محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ  جیل منتقل کیا جائے یا نہیں ؟  محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد (دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں ؟اسلام آباد ہائیکورٹ آج محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے  دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔بشری ٰبی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں