نان ٹیکس فائلرز کی سمیں بند کرنے پر معاملات طے نہ پا سکے

نان ٹیکس فائلرز کی سمیں بند کرنے پر معاملات طے نہ پا سکے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )ایف بی آر اور موبائل فون آپریٹر کے مابین نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے پر معاملات طے نہ پا سکے ، ٹیلی کام آپریٹر نے ایف بی آر کو موبائل سیکٹر پر عائد ٹیکس میں کمی لانے اور نان فائلرز کی سمز بند کرنے میں قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ٹیلی کام کمپنیوں کے وفد نے ایف بی آر کے حکام سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ، پی ٹی اے حکام بھی ملاقات میں شریک تھے ، ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سمز کی بندش سے متعلق آئینی و قانونی رکاوٹوں کا مسودہ پیش کیا گیا، ٹیلی کام آپریٹرز نے اس کے نفاذ میں قانونی مسائل کے علاوہ اضافی تکنیکی اور آپریشنل مسائل سے آگاہ کیا، ٹیلی کام آپریٹرز کی طرف سے قانونی مشکلات دور کرنے تک سموں کو بلاک کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں