علامتی اڈیالہ جیل بنالی

 علامتی اڈیالہ جیل بنالی

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں علامتی اڈیالہ جیل بنا ڈالی۔ حلیم عادل شیخ، علی پلھ و دیگر رہنماؤں نے علامتی جیل میں کھڑے ہوکر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ نو مئی کو پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کردیا گیا تھا ، اگر ہمارا لیڈر جیل میں ہے تو ہم سب بھی جیل میں ہیں، اڈیالہ جیل میں چیئرمین سے ملاقات کی تھی، جیل سے قوم کے لیڈر نے پیغام دیا کہ فوج ہماری ہے ،قوم اور فوج میں جو فاصلے پیدا کئے گئے ہیں وہ ختم ہونے چاہئیں، ہمیں ڈھونڈنا ہوگا کس نے یہ فاصلے پیداکرائے ، بغیر مینڈیٹ کے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں اور تین تین سو ارب کی کرپشن کرنے والے سیاستدانوں نے اداروں اور کپتان میں دوریاں پیدا کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں