گجرات:گھر میں آتشزدگی، ماں، بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

گجرات:گھر میں آتشزدگی، ماں، بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات میں شادی والا گھر ،سوگ میں تبدیل ہو گیا، ڈنڈے مار کالونی سروس موڑ کے قریب 3 منزلہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ کی لپیٹ میں 55 سالہ خاتون سمیت ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 9 امدادی ٹیموں نے چند لمحوں میں آگ پر قابو پاتے ہوئے آپریشن مکمل کرلیا دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالائی منزل پر جنریٹر میں پٹرول ڈالتے ہوئے آگ لگی ۔ آگ کی لپیٹ میں آکر لاہور سے آئی 55 سالہ فوزیہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ گجرات کی 30 سالہ ماں اقرا بی بی اور اسکا 3 سالہ بیٹا احسان جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے جھلسنے والا باپ زبیر کو زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا،زخمی ہونیوالے زبیر کا 9 فیصد جسم جھلس گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں