نوجوان قتل،2ڈاکو بھائیوں کو لوگوں نے تشدد کرکے مارڈالا

نوجوان قتل،2ڈاکو بھائیوں کو لوگوں نے تشدد کرکے مارڈالا

شیخوپورہ ، فیروزوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے علاقے خانپور نہر کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا،جس پر مقامی لوگوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا اور تشددکرکے 2 ڈاکو بھائیوں کو مارڈالا ۔

بتایاگیاہے کہ شرقپور کے گاؤں کھیڑے کے رہنے والے تین نوجوان دوست وقاص باجوہ، وسیم باجوہ اور عدنان باجوہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خانپور نہر کی پٹڑی پر کاٹھیاں والا جا رہے تھے ،راستے میں موٹر سائیکل سوار دوڈاکوئوں نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پرانہوں نے موٹر سائیکل نہ روکی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں25سالہ وقاص موقع پر دم توڑگیاجبکہ وسیم زخمی ہوا، اسی دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے انہیں پکڑ لیا،ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کر کے دونوں کو ہلاک کر دیا ۔ڈاکوؤں کی شناخت 28سالہ شہبازشوکت اور 24سالہ افضل شوکت کے نام سے ہوئی ،دونوں بھائی اور مرید کے کے علاقہ بلال پارک کے رہنے والے تھے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں