شیر افضل مروت کا موجودہ لیڈروں کیساتھ کام کرنے سے انکار،پارٹی نے سیاسی کمیٹی سے نکال دیا

شیر افضل مروت کا موجودہ لیڈروں کیساتھ کام کرنے سے انکار،پارٹی نے سیاسی کمیٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،خصوصی نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ اب میں بطور احتجاج موجودہ پارٹی لیڈروں کسیاتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں،کچھ متنازعہ باتیں کروں گا۔

 کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آیا ، سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے ، آج بھی سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی ، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری یہ ملاقات نہیں ہونے دی ، شبلی فراز نے کہا ن لیگ کہتی ہے اگر ان کو پی اے سی کا چیئرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں ۔ میرے اوپر الزام لگا کہ میں خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں ، میں اگر جگہ لینا چاہتا تو خوش آمد کرتا ، احتجاج کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ، اب شبلی فراز بڑے احتجاج کریں گے ، میں اب اس وقت جیل میں آئوں گا ،جب خان کہے گا ۔ادھر شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں