سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ تبدیل کرنے کی منظوری

سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے  پیکا ایکٹ تبدیل کرنے کی منظوری

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے وزیراعظم نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی جبکہ مجوزہ پیکاایکٹ 2024کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024 کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی ،اتھارٹی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی،اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی ، انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیگی ۔ اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ ، قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی اور ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں