ایک ماہ کیلئے بجلی 2روپے 83 پیسے یونٹ مہنگی

ایک ماہ کیلئے بجلی 2روپے 83 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(نامہ نگار)بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔اضافہ ماہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے ا لیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی مدت کے لیے دائر کی گئی عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے ) کی درخواست کی سماعت آج کرے گی ۔ مجوزہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اوسطاً ماہانہ اثر 1.6 سے 2 روپے پڑنے کا امکان ہے ۔ اس کے برعکس دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 2.89 روپے ماہانہ کی اوسط سے ایف سی اے لاگو کیا گیا ہے ۔کے الیکٹرک نے تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے ، جس میں کسی ایک کی منظوری کی نیپرا سے درخواست کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں