محسن نقوی کاوعدہ فوری وفا لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھل گئے

محسن نقوی کاوعدہ فوری وفا لاہور اور کراچی میں ایک ایک  پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھل گئے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وعدے پر 72گھنٹے میں عملدرآمد کردیاگیا۔

لاہور اور کراچی  میں عوام کے ریلیف کیلئے پاسپورٹ آفس 24گھنٹوں کیلئے اوپن کردئیے گئے ۔محسن نقوی کے حکم پر عوام کی سہولت کیلئے گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر پوراہفتہ 24گھنٹے کھلے رہیں گے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا، میری پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں