اشفاق احمد خلیل جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات

اشفاق احمد خلیل جوائنٹ سیکرٹری  وزارت اطلاعات تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن کے تبادلہ و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان انفارمیشن سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت عباس کو تبدیل کر کے ریجنل پریس انفارمیشن آفس پشاور میں تعینات انفارمیشن سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر اشفاق احمد خلیل کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا ہے ۔ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس گریڈ 20 کے افسر میاں داد راہوجو کو 26 نومبر 2026 تک 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں