نجکاری کا 5سالہ پروگرام تشکیل کابینہ کمیٹی آج منظوری دیگی

نجکاری کا 5سالہ پروگرام تشکیل  کابینہ کمیٹی آج منظوری دیگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی ) نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا، ذرائع کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی آج (10مئی) نئے 5سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے گی۔

کابینہ کی کمیٹی پہلے سال اور آئندہ تین سال کے نجکاری اہداف کا تعین کرے گی۔ نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، گولڈن ہینڈ شیک دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے ، کابینہ کی نجکاری کمیٹی ملازمین کیلئے پیکیج کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا اور کہا تھا تمام حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے نقصان والی حکومتی کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے ، وفاقی وزارتوں نے 39 حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی جبکہ نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو سٹرٹیجک قرار دے سکتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں