جذبہ خیر سگالی، 8ماہی گیر ایرانی سفارتی حکام کے سپرد

جذبہ خیر سگالی، 8ماہی گیر ایرانی  سفارتی حکام کے سپرد

اسلام آباد (اے پی پی) پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے ان ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھا۔ سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی گئی۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے آتشزدگی کی شکار ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا اور بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں