وزیراعظم سے قطری وزیر مملکت خارجہ کی ملاقات دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کا عزم

وزیراعظم سے قطری  وزیر مملکت خارجہ کی ملاقات  دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کا عزم

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی۔۔۔

رہنمائو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے ۔وزیراعظم نے کہا پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے ) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو بڑھائے ، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسلہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں