9 مئی :ملوث افراد اورسرغنوں کو سزا ملنی چاہئے :حمزہ شہباز

 9 مئی :ملوث افراد اورسرغنوں کو سزا ملنی چاہئے :حمزہ شہباز

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر ،اے پی پی)سابق وزیراعلٰی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے ورغلانے پر گزشتہ سال 9مئی کو شرپسند عناصر ریاست پر چڑھ دوڑے ، اس گھناؤنی سازش کا حصہ بننے والے اور اس کے سرغناؤں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے ۔

سانحہ 9 مئی پر جاری اپنے خصوصی بیان میں حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان نفرت ، بغض اور عناد پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی،قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی ہر سازش کو قوم ناکام بنائے گی۔ حمزہ شہباز نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو جھوٹ ، پروپیگنڈا اور نفرت سے آلودہ کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں