صدر کا گرین پاکستان انیشیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، بریفنگ

صدر کا گرین پاکستان انیشیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، بریفنگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات کو سراہتے ہوئے گرین پاکستان انیشیٹو ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور قومی و اقتصادی ترقی کیلئے یکساں جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر نے راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ صدر مملکت کو گرین پاکستان انیشیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔بریفنگ میں صدر مملکت کو جدید خطوط پر پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے صدر مملکت نے گرین پاکستان انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں