ضمانت میں 24 مئی تک توسیع

 ضمانت میں 24 مئی تک توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس پر درج مقدمہ میں اعظم سواتی کی ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

گزشتہ روز اعظم سواتی کے وکلا علی سہیل خان، مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے ، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں