حج انتظامات:سعودی عرب پہنچ گئے

حج انتظامات:سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر سعودی وزارت حج و عمرہ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لیں گے ، سالک حسین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقات کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں