نواز شریف کو باہرجانے کی اجازت دینے والا ریلیف اور کسی کو نہیں ملے گا:اعتزاز

نواز شریف کو باہرجانے کی اجازت دینے والا ریلیف اور کسی کو نہیں ملے گا:اعتزاز

اسلام آباد (آئی این پی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ عدلیہ کے فیصلے قانون کے مطابق نہیں ہو رہے ،پتہ نہیں فیصلے بانی پی ٹی آئی کے حق میں جاتے ہیں یا خلاف ،نواز شریف کو باہرجانے دینے کے فیصلے والا ریلیف اور کسی کو نہیں ملے گا۔

 حیرت ہوتی ہے جب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے زیرک جج کہتے ہیں کہ وہ اخبار اور ٹی وی نہیں دیکھتے ۔بدھ کو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا خواجہ حارث کو طلب کرنا احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے دینے کے فیصلے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں