سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات ،صحافیوں کا ہتک عزت قانون پراظہار تحفظات

سپیکر ملک محمد احمد خان سے  ملاقات ،صحافیوں کا ہتک عزت   قانون پراظہار تحفظات

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملک کی نمائندہ صحافتی تنظیموں سی پی این ای، پی بی اے ، اے پی این ایس، ایمینڈ، پی ایف یو جے کے ممبران نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صحافیوں کی جانب سے ہتک عزت قانون 2024 کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر سپیکر نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں مشاورت کے بعد اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں ، جس کو نئے قانون میں مد نظر رکھا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ہی صحافیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں