این اے 148ملتان ضمنی الیکشن جے یو آئی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا،فواد کا دعویٰ

این اے 148ملتان ضمنی الیکشن  جے یو آئی نے پی ٹی آئی کی حمایت  کا اعلان کردیا،فواد کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 148ملتان کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایکس (سابقہ ٹو یٹر )پر اپنے پیغام میں فواد نے کہا کہ این اے 148 سے جے یو آئی ف کے ٹکٹ ہولڈر ملک سجاد وینس نے 19مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں فوادچودھری کی موجودگی میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی حمایت کا اعلان کیا ، فواد چودھری کا کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پہلا مشترکہ الیکشن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں