سمن آباد:بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، دوسرازخمی

سمن آباد:بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل  سوار جاں بحق ، دوسرازخمی

لاہور (کرائم سیل)سمن آباد چھپڑ سٹاپ کے نزدیک بس کی موٹر سائیکل سوار وں کو ٹکر،ایک شخص موقع پر جاں بحق ، دوسرا زخمی ہوگیا ۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت مبارک خان ولد عبداللہ جان سے ہوئی جس کا تعلق مانسہرہ سے تھا جبکہ زخمی کی شناخت محمد عمیر کے نام سے ہوئی، بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں