حکومت نہ جانے کیوں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے گریزاں:ہائیکورٹ

حکومت نہ جانے کیوں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے گریزاں:ہائیکورٹ

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں کہا گیا وفاقی حکومت نہ جانے کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا، ڈویژن بینچ نے بھی 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا، ڈویژن بینچ کے 2 مارچ 2023 کے احکامات پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا۔اس میں ذبح خانے سے متعلق کیس میں ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق اختیارات پر سوال اٹھایا گیا، قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا تقرر 6 ماہ کیلئے کیا جا سکتا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت پر تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کیا پارلیمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ان کی مدت میں توسیع کی؟ کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو مقرر کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں