پی پی 133:ن لیگ کے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم

 پی پی 133:ن لیگ کے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

رانا  ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے محمد عاطف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔عدالت نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا تھا۔ محمد عاطف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق 35 سو سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا ،دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا،درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا ۔ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں