برٹش امریکن ٹوبیکو کی پاکستان میں سرمایہ کاری

برٹش امریکن ٹوبیکو کی  پاکستان میں سرمایہ کاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کی جانب سے پاکستان میں سروسز بزنس میں سرمایہ کاری کے تحت لاہور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ گلوبل بزنس سلوشنز مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گروپ  ڈائریکٹر ڈیجیٹل انفارمیشن جاوید اقبال نے کہا بی اے ٹی گروپ کی جانب سے سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری سے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ پاکستان کو فارن ایکسچینج کی مد میں زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ اس سرمایہ کاری سے باقی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بھی مثال قائم ہو گی کہ وہ پاکستان میں شیئرڈ سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سابق چیئر مین معین افضل نے کہا وہ گلوبل بزنس سلوشنز مرکز کے قیام کیلئے پاکستان کے چناؤ پر بی اے ٹی گروپ کے مشکور ہیں۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے چیئر مین ظفر محمود نے کہا پاکستان ملٹی نیشنل گروپس کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک پر کشش ملک ہے کیونکہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے ،ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون بھی ہے ۔ بی اے ٹی گروپ کے جنرل منیجر برائے گلوبل بزنس سلوشنز پاکستان زبیر خان کا کہنا تھا بہت ہی قلیل عرصے میں ہم نے ایسے ادارے کا روپ اختیار کر لیا ہے جو 350سے زائد بہترین ٹیلنٹ کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شیئرڈ سروسز سیکٹر میں 50سے زائد ممالک کو خدمات فراہم کر رہا ہے ، اس وقت 50ممالک بشمول جاپان، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، آسٹریلیا اور ترکی کو فائنانس، مارکیٹنگ، سپلائے چین، ڈیٹا اینالٹکس اور دیگر متعلقہ امور میں سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں