سکولوں میں 25مئی ، کالجز میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں

سکولوں میں 25مئی ، کالجز میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر، دنیا نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں بڑھتی ہیٹ ویو کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیوں کا آغاز 25 مئی سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی جس پر تقریباً 7000 سے زائد افراد نے اپنی آرا کا اظہار اور 96 فیصد نے چھٹیاں فوری کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر تعلیم نے 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے علاوہ جن نجی سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں انہیں امتحانی عمل مکمل کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی سے بچاؤ کے تمام انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ایسا نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سکولوں کے بعد کالجز میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔آغاز یکم جون سے ہوگا ۔ چھٹیاں چودہ اگست تک جاری رہیں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں بی ایس پروگرام متعلقہ جامعات کے کلینڈر کے مطابق جاری رہیں گی۔ہائر ایجوکیشن نے اضافی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا۔پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز 17 جون سے ہوگا۔موسم گرما کی تعطیلات 30 اگست تک جاری رہیں گی ۔تمام ڈیپاٹمنٹس کو چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے کورس ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انتظامی عملہ ڈیوٹی پر رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں