حکومت ،سنی اتحاد کونسل میں اتفاق نہ ہوسکا ،چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی پی کودینے پر غور

حکومت ،سنی اتحاد کونسل میں  اتفاق نہ ہوسکا ،چیئرمین پی اے سی  کا عہدہ پی پی کودینے پر غور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور وفاقی حکومت میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد اہم پارلیمانی عہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کو د ئیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو ملنے والا عہدہ خطرے میں پڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ پی اے سی کیلئے باقاعدہ ووٹنگ کرائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹنگ کرائے جانے کی صورت میں حکومت باآسانی اپنے کسی بھی نامزد رکن کو چیئرمین پی اے سی منتخب کرانے میں کامیاب ہو سکتی ہے ، تعداد کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں حکومت کے 16 اور اپوزیشن کے 8 ارکان کی شمولیت کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں