بجلی شارٹ فال ساڑھے 5ہزار میگا واٹ، 8گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

بجلی شارٹ فال ساڑھے 5ہزار میگا واٹ، 8گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھرمیں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ اور شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھ گیا،شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہوگیا۔

 نقصانات،چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 16گھنٹوں تک ہوگیا۔ حکام پاورڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ ذرائع نیشنل پاورکنٹرول سینٹر کے مطابق بجلی کی پیداوار20 ہزار 300 میگاواٹ ہے ۔ پن بجلی سے 6 ہزار تین سومیگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،تربیلا ڈیم سے 2200 میگا واٹ،تربیلا فورسے 1100میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،غازی بروتھا سے 1200، منگلا ڈیم سے 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ دیگرچھوٹے پن بجلی ذرائع سے 750میگاوٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں