کراچی:قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑ گئے

کراچی:قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑ گئے

کراچی (خبرایجنسیاں) گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔

یاد رہے کہ نصر اللہ گڈانی کو 4 روز قبل میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جنہیں پہلے علاج کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ادھر صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر صحافیوں، سیاسی، سماجی رہنماؤں اور قوم پرستوں سمیت سول سوسائٹی نے ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں